اسلام آباد،12 جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کرِیکس ایریاز میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ سول انتظامیہ کی درخواست پر علاقے میں موجود ہے، پاک بحریہ کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں گھروں سے کھڑا پانی نکالنے میں مقامی افراد کی مدد کی۔
پاک بحریہ آپریشن مدد کے تحت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، تمام فِیلڈ یونٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔