پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا؛ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

5

اسلام آباد،21جولائی  (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا ہے ۔

وہ  جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ  حمزہ شہباز شریف کی انتظامیہ   کے  پاکستان کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ شفاف الیکشن پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی ، سیاسی طور پر اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے  ۔  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں حکومتی اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا ، ہمیں کوئی گلہ نہیں ، اپنی پارٹی قیادت کے ساتھ وفاداری پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا ہے  ۔