چترال،30 جولائی (اے پی پی ): موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جہاں پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، وہیں وادی آرکاری کے نہایت حسین علاقے اوویرلشٹ کے باشندے ، اس علاقے کے پہاڑوں پر موجودبرفانی تودہ سے خوف کا شکار ہیں کو کسی بھی وقت گلوف کا باعث بن سکتا ہے۔ قدرتی آفات کو روکنا ممکن تو نہیں ہے مگر بہتر حکمت عملی سے اس کی نقصان کی شرح کم سے کم کیا جا سکتا ہے ، علاقہ مکینوں نے اس بستی کو بچانے کیلئے اس بستی کے گرد دیوار بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اوویر لشٹ اور مضافاتی علاقے چار ہزار آبادی پر مشتمل ہے جہاں نہ تو کوئی ہسپتال ہے اور نہ لڑکیوں کیلئے کوئی پرائمری سکول،یہ لوگ زمینداری اور مال مویشی پال کر اپنا گزارہ کرتے ہیں جو ان کا واحد ذریعہ معاش ہے ۔