ڈویژنل انتظامیہ کا کھیل کے میدان آباد کرنے کا پلان، کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی  کی تشکیل

9

ملتان،21 جولائی (اے پی پی): ڈویژنل انتظامیہ کا خطے کی نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنے کا پلان،کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ کمیٹی میں ڈپٹی کمشنرز،ڈویژنل و ضلعی سپورٹس افسر، جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہوئے ۔

کمشنر نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈز کی تزین وآرائش، دن اور رات کے مختلف میچز بارے بھی پلان بنایا جائے۔  کمشنر انجینئر عامر خٹک نے پاکستان گولڈن جوبلی پر کھیلوں کے انعقاد کا حکم دیا اور کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں ، کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔

اجلاس میں ڈی سی ملتان طاہر وٹو ، ڈی سی خانیوال شاہد فرید ،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، اسسٹنٹ کمشنرز ایوب بخاری ، خواجہ عمیر ، ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم اور ضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف موجود تھے۔