ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

20

اوکاڑہ،26 جولائی )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسالک نے امن و آشتی کی فضا کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے محراب و ممبر نے اتحاد و یگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہےمحرم الحرام کے آغاز سے پہلے ہی جلوسوں کے روٹوں کی صفائی ستھرائی اور مرمت کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں تمام سرکاری ادارے محرم الحرام کے دوران طے شدہ ایس او پیز کے مطابق خدمات سر انجام  دیں گے محکمہ صحت،ریسکیو 1122، میونسل کارپو ریشنز، ضلع کونسل ،محکمہ سول ڈیفنس، پولیس، واپڈا ،سوئی گیس ،پی ٹی سی ایل سمیت دیگر تمام متعلقہ محکمے باہمی ربط و رابطہ سے انتظامات مکمل کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے پاکستان کا ہر شہری برابری کے حقوق رکھتا ہے اور ہر شخص کو اپنے عقیدہ اور فقہ کے مطابق اپنی عبادت کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ہم ریا ست کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل اور ضلع کے ذمہ داران اور منتظمین جلوس کے ساتھ رہیں امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہر سرکاری آفیسر اہلکار اپنی ذمہ داری کو خوش سلوبی سے احسن انداز میں نبھائے اس موقع پر،قاری محمد اقبال چشتی، مولانا عبد المنان عثمانی، مولوی حسن صدیقی ،قاری سعید عثمانی ،میاں محمد اسلم صدیقی سید کوثر رضوی نے بھی خطاب کیا ۔ ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اتفا ق و اتحاد اور محبت و یگانگت کی فضا کو بنائے رکھنے کے لئے ہ میں اپنی کاوشوں کو بڑھاوا دینا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اوکاڑہ میں بین المسالک اتفاق و اتحاد مثالی ہے اس محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے تمام علماء و مشاءخ نے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے عشرہ محرم کے دوران حکومتی ایس او پیز کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لئے علماء و مشاءخ اور منتظمین کا تعاون لائق تحسین ہے ۔ اجلاس میں ممبران امن کمیٹی ،صداقت علی بھٹی ،حبیب اللہ چوراہی،رائے احمد حسن،ڈاکٹر افضال حیدر، سمیت ممبران امن کمیٹی ، انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں ۔ علما ئے کرام نے محرم الحرام کے دوران اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اتفاق و اتحاد کی فضا کو پر وان چڑھانے اور شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے میں بھر پور تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کےقبل ازوقت اقدامات سے محبت و یگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے کے سلسلہ میں بہتر نتائج حاصل ہوں گے ۔ مقررین نے کہا کہ ضلع کے تمام لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں ہم اس ضلع اور اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے شر پسند عناصر کو کسی سطح پر بھی امن و امان کی مثالی صورت حال میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ علماء و مشاءخ کی قابل عمل تجاویز پر عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام سرکاری محکموں کو محرم الحرام کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دینے کا پابند بنایا جائے گا۔بعدازاں ملکی سلامتی،امن و خوشحالی، اور ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔