کوئٹہ، 12جولائی( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی سربراہی میں انتظامیہ کی مخلتف ٹیمیں کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں تجاوزات کے خلاف کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ وزیراعلئ بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر ندی نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں تجاوزات کو مسمار کیا گیا تاکہ بارش کے پانی کے لئے راستہ صاف ہو۔
وزیراعلی بلوچستان نے عوام سے بھی ان ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔