کوئٹہ،13جولائی(اے پی پی): وفاقی وزیر مملکت میر احسان اللہ ریکی نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں مجموعی بلوچستان بلخصوص ضلع واشک میں مون سون کے حالیہ شدیدبارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر میر ضیاء لاگو نے فوری طور پر ضلع واشک میں ہونے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے زیرآب ہونے والے مکانات، زرعی زمین وبندات اور انفراسٹرکچر کے تباہ اور نقصانات کے حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کو فوری طور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی فوری بحالی کے لئے امدادی سامان، راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں جس پر محکمہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے شروع دن سے ان کے بحالی اور ریلیف کے لئیے امدادی سامان مہیا کی گئی اور مزید فراہم کی جائے گئی۔
وفاقی وزیر مملکت میر احسان اللہ ریکی اور سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے حالیہ مون سون کے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات کے حوالے سے رابطے میں تھے اور ضلع واشک کے مختلف علاقوں بالخصوص سب تحصیل شاہوگیڑی میں ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لئیے فوری طور پر ریلیف کے سامان روانہ کیا ہے ۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع واشک میں ہونے والے شدیدبارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباکاریوں اور نقصانات کا فوری جائزہ لے اور متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو ریلیف فنڈز دیے جائیں۔