کوئٹہ؛  تجاوزات خلاف آپریشن میں تیزی، عوام سے تعاون کی اپیل

22

کوئٹہ، 13 جولائی (اے پی پی ): حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں  تجاوزات کے خلاف کارروائی کاکام تیز کردیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد بلوچ کی سربراہی میں مخلتف ٹیمیں مختلف علاقوں میں دورہ کر رہی ہیں جس میں کوئٹہ سٹی ایریا، پشتون آباد اور اسکے گردونواح میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

حکومت بلوچستان کوئٹہ میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر ندی نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے تاکہ بارش کے پانی کے لئے راستہ صاف ہو جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں حکومت کا ساتھ دیں۔