گھوٹکی؛ فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں اسٹریم وال پھٹنے سے  زوردار دھماکا 

23

گھوٹکی، 04 جولائی (اے پی پی):میرپورماتھیلو میں  یوریا کھاد بنانے والی نجی فیکٹری میں اسٹریم وال پھٹنے سے آگ لگ گئی جسے فوری طور پرقابو پالیا گیا تاہم شعلے نکلنے سے فیکٹری کی دیوار کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جسے کنٹرول کرلیا، کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یوریا کھاد بنانے والی فیکٹری کے پبلک ریلئشن آفیسر کے مطابق فیکٹری کا اسٹریم وال پھٹ گیا ایمرجنسی الارم بجائے گئے افراتفری پھیل گئی تاہم آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور بڑے حادثے سے بچ گئے تاہم شعلے نکلنے سے فیکٹری کی دیوار کے قریب جھاڑیوں میں معمولی آگ لگی تھی جسے بروقت کنٹرول کرلیا گیا ہے اور کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم پلانٹ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ مقامی شہریوں نے احتیاطی تدابیر نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔