لاہور ، 13جولائی (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم لوگ اگر محنت اور لگن سے آگے بڑھتے رہے تو تمام تر چیلنجز پر قابو پالیں گے،ہم عوام کو خوشحال پنجاب واپس لوٹائیں گے۔
بد ھ کو یہاں وزیر اعلیٰ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اگر افسر اچھے ہو تو ادارے کام کرتے ہیں، محنت اور لگن سے ہم عوام کو نا صرف خوشحال لاہور بلکہ خوشحال پنجاب واپس لوٹائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی محنت اور کاوشوں کی وجہ سے اس بار عید پر لاہور میں بہت بہترین صفائی کے انتظامات کیے گئے اور یہ محنت قابل ستائش ہے، ہم لاہور کی خوبصورتی بحال کریں گے۔