این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کو مزید مؤثر انداز سے سرانجام دیں؛وزیر اعظم شہباز شریف

4

لاہور ،6اگست  (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر  ہدایت کی ہے کہ  این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز  ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کو مزید مؤثر انداز سے سرانجام دیں۔

  وزیر اعظم کی  زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے حوالے سے ایک اہم  فالو اپ اجلاس ہفتہ کو   یہاں  منعقد  ہوا جس میں اس سلسلے  میں گزشتہ روز  ہونے والے  فیصلوں پر  عمل درآمد کا جائزہ  لیا گیا۔وزیر اعظم نے ایک بار پھر  ہدایت کی کہ  این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز  ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کو مزید مؤثر انداز سے سرانجام دیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، چیئرمین اینڈی ایم اے نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر ہاؤسنگ  مولانا عبدالواسع, مشیر براے امور کشمیر قمر  زمان کائرہ بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔