بلوچستان اسمبلی؛ شہید لیفٹینیٹ جنرل سرفراز اوردیگر شہدا کے لیے تعزیتی قرار داد پیش کی گئی

2

کوئٹہ،06 اگست(اے پی پی): ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹینیٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر شہداءکے لئے تعزیتی قرار بلوچستان اسمبلی میں پیش کردی  گئی ، تعزیتی قرارداد مشیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے پیش کی۔

 تعزیتی قرارداد پر حکومتی اوراپوزیشن اراکین اسمبلی  نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جب بھی کوئی آفات آئی ہے،پاک فوج نے ہمیشہ صفہ اول کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر حادثے میں نڈربہادر افسران نے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداءکی اعظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے اور المناک حادثے پر قوم انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔