بہاولنگر؛ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

15

بہاولنگر، 5 اگست ( اے پی پی ): محرم الحرام  کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس  نے  فلیگ مارچ کیا ۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل ندیم افضال نے فلیگ مارچ کی قیادت کی ۔ فلیگ مارچ عبدالرزاق شہید پولیس لائنز سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزرا ۔فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس ،رینجر اورٹریفک پولیس کے دستوں نے حصہ لیا ۔فلیگ مارچ جلوس روٹس،ستلج پارک ، جٹووالا پھاٹک، کمرشل کالج  چوک، چڑیا گھر روڈ، منچن آباد روڈ سے ہوتا ہواپولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا ۔

 اس حوالے سے ڈی پی او فیصل گلزار نے بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔