رینالہ خورد؛ تنظیم شہری دفاع نے محدود وسائل کے باوجود اپنے اہداف حاصل کرلئے ، مختلف طبقہ فکرکے 4197افراد کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ مکمل کروائی

7

رینالہ خورد،06اگست(اےپی پی): ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شہری دفاع اوکاڑہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنے اہداف حاصل کئے ہیں ۔ انسٹرکشنل سٹاف محکمہ شہری دفاع اوکاڑہ نے مختلف طبقہ فکرکے 4197افراد کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ مکمل کروائی اس دوران کل 558ٹریننگ سیشنز کروائے گئے ، مختلف انڈسٹریل و کمرشل ادارہ جات کے 1333 فائر سیفٹی انسپکیشز کی گئی اور 535 نوٹس دیے گئے، آگ بجھانے والے آلات مکمل نہ کرنے کی وجہ سے انڈسٹریل و کمرشل ادارہ جات کے 262 چلان کئے گئے اور سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سمری ٹرائل کروا کر 559500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

 تنظیم شہری دفاع اوکاڑہ نے مختلف اہم مواقعوں مثلاً محرم الحرام رمضان بازار، سہولت سنٹر ، جشن عید میلا د النبیﷺ، عیدالفطر ، عید الضحی اور سیاسی جالوسوں و ریلیوں کے دوران شہر کے امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے تمام اداروں کی بھرپور معاونت کی ۔

تنظیم شہری دفاع کے اہلکاران کی صلاحیتوں کودور جدید سے ہمکنار کرنے کے لیے محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ نے 07 تنظیمی اہلکاران کی 40 ڈویژن ،آرمی ٹریننگ سکول اوکاڑہ کینٹ سے کامیابی کے ساتھ مکمل کروائی ۔ چھ ہفتوں پر مشتمل اس ٹریننگ میں سول ڈیفنس اوکاڑہ کے امجد فہیم پوسٹ وارڈن 67;-1 نے بہترین انفرادی کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈویژ ن بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ40 ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پاکستان سے گولڈ میڈل وصول کیا ۔

بم ڈسپوزل سروس محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑا نے محکمہ سول ڈیفنس ساہیوال اور سی ٹی ڈی کے اشتراک سے دشمن عناصر کی طرف سے تخریب کاری کی 02 عددکاروائیوں کو ناکام بنایا اور بارودی مواد کامیابی کے ساتھ ناکاراہ کر کے شہراوکاڑا کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔