رینالہ خورد: بائی پاس اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب بزنس ٹرین کی ٹریکڑکو ٹکر، حادثے کے بعد ٹریکڑڈرائیور موقع سے فرار

11

رینالہ خورد19اگست(اےپی پی): نیشنل ہائی وے رینالہ خورد بائی پاس کے قریب اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب ریلوے لائن سے گذرنے والا ٹریکڑریلوے لائن میں پھنس گیا اسی دورآن لاہورسے کراچی جانیوالی ٹرین آگئی  بزنس ٹرین کی ٹکر سےٹریکڑ ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ ٹریکڑ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔حادثہ کے بعد لاہورسے کراچی جانیوالی بزنس ٹرین رک گئی۔ ریلوے پولیس نے حادثہ کے تمام شواہد اکھٹے کرلیے اور کارروائی کے بعد ٹرین اپنی منزل کراچی کی جانب روانہ ہوگئی .