سرکل بھونگ تھانہ احمد پور لمہ پولیس کی بڑی کارروائی، سینکڑوں بوتل شراب برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا

2

رحیم یار خان، 15 اگست ( اےپی پی): صادق آباد  تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 450 بوت کپی شراب برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار  لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے کپی شراب کے 9 بورے قبضہ میں لے لیے  ہیں۔ پولیس نے تلاشی کے دوران ہر بورے سے 50 کپی شراب برآمد کی جن کی ٹوٹل تعداد 450 کپی ہے۔ گرفتار منشیات فروش سندھ سے شراب منگوا کر سپلائی کے لیے منتقل کر رہا تھا ۔ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ۔