مظفرگڑھ؛ ساتویں محرم الحرام کی نسبت سے مولا غازی عباس جلوسوں و مجالس کا سلسلہ جاری

1

مظفرگڑھ،06اگست(اے پی پی): مظفرگڑھ میں آج ساتویں محرم الحرام کی نسبت سے مولا غازی عباس جلوسوں و مجالس کا سلسلہ جاری ہے، خانگڑھ کا مرکزی جلوس صبح سات بجے آستانہ مہدی شاہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقرر کردہ راستوں پر گامزن  ہے اور مغربین کو واپس آستانہ مہدی شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی نگرانی کیلئے ڈی ایس پی صدرسرکل مظفرگڑھ محمد رضوان خان جلوس کے ساتھ ساتھ موجود ہیں۔جلوس کے آگے اور پیچھے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جو جامع تلاشی کے بعد عزاداران کو جلوس میں شرکت کی اجازت دے رہی ہے۔

جلوس کی گزرگاہوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور شہر میں اینٹی رائیٹ فورس،ایلیٹ فورس،رینجرز کے دستے موثر گشت کو یقینی بنانے ہوئےہیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلیے مظفرگڑھ پولیس کی ریزرو اور پنجاب کانسٹیبلری بھی چوکس ہے۔