ملتان: پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کیلیے ہمہ وقت کوشاں

7

ملتان، 15 اگست( اےپی پی): فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان ڈویژن میں ہوٹلز، کریانہ سٹورز، بیکریز اور مصالحہ چکیوں کی چیکنگ کی گئی اور کارروائیوں کے دوران 15 کلو غیر معیاری اجزاء تلف کردیے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملتان میں 4 ہوٹلز اور بیکریوں کو خوراک میں چائنہ نمک، کھلے اجزاء کے استعمال پر 70 ہزار کے جرمانے کردیے گئے شعیب خان جدون نے کہا کہ پروڈکشن اور کچن ایریا میں گندگی، حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اور انہوں نے کہا کہ کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر  28 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ہے اور کہا کہ وہاڑی میں مصالحہ جات کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز، کھلے کی ملاوٹ پر بوریوالا میں گرائنڈنگ ہونٹ کو 30 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے شعیب خان جدون، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خانیوال میں خوراک میں مردہ مکھیاں، باسی سبزیوں کے استعمال پر کبیروالا میں ہوٹل کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا کہ خوراک میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے شعیب خان جدون، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ کے خاتمے کیلیے آپریشنز ٹیمیں بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔