نوشکی؛14اگست جشن آزادی کے سلسلے میں ڈی سی آفس  میں  تقریب منعقد

8

نوشکی،14 اگست  (اے پی پی ):14اگست جشن آزادی کے سلسلے میں ڈی سی آفس نوشکی میں   تقریب منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر خرم خالد ڈی آئی جی نزیر کردہ ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز تلاوت کلام پاک ہوا حافظ مطیع الرحمن مینگل نے تلاوت کلام پاک پیش کی بعد ازاں   سائرن بجائی گئی ۔ سائرن کے بعد ڈپٹی کمشنر خرم خالد اور ڈی آئی جی پولیس نزیر کرد نے پرچم کشائی کی ۔

 اس موقع پر ڈی سی نوشکی خرم خالد ڈی آئی جی نزیرکرد حافظ مطیع الرحمن مینگل ،آغا زین العابدین شاہ زوالفقار بلوچ اللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یوم آزادی ایک عہد تجدیدِ کا دن ہے، آزادی ایک نعمت ہے جس کی قدر کشمیر اور فلسطین کے عوام سے پوچھو جو روزانہ  ظلم کا شکار ہے، قائداعظم اور مسلمانوں کی جدو جہد سے ہم پر سکون زندگی گزارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  صرف یوم آزادی منانے سے مقصد پورا نہیں ہوگا، یوم آزادی آج کا دن احتساب کا دن ہے   کہ ہم آزادی کے بعد اپنے وطن اور ملک کیلیے کتنی قربانیاں دی ہیں، آج ہم عہد کرتے ہیں کہ آزادی کی قدر کرکے ملک اور قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔