پانچ اگست تاریخ کا ایک سیاہ دن، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا؛ پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبین شیران

4

کوئٹہ،05 اگست  (اے پی پی ):پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں بلوچستان ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،  جب ایک صدارتی حکم نامے کے تحت مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کی دفعات کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی  خصوصی  حیثیت کے خاتمے کا  اقدام کیا ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ پارلیمانی سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان ماہ جبین شیران   نے کہا کہ بھارت نے  کشمیری عوام پر ظلم وتشدد کی انتہا کردی ہے، 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کیا اور کشمیریوں پر ظلم کا ایک نیا دور شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہند میں کشمیر پر دو بنیادی آرٹیکل شامل تھے، آرٹیکل 370 جو مقبوضہ ریاست کو خصوصی حیثیت دیتا تھاور آرٹیکل 35 اے کے تحت یہ واضح کیا گیا تھا کہ کون مقبوضہ کشمیر کا مستقل شہری ہے اور کون زمین خرید سکتا ہے،اسکے ختم ہونے کے بعد سے تب سے وہاں بدترین مظالم شروع ہو گئے۔ کشمیری عوام بیرونی دنیا سے کٹ گئے پاکستان  کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی اور ولولے کے ساتھ کھڑا ہے بھارت کو اس کے ہر ظلم کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔