پنڈی بھٹیاں ؛ساتویں محرم الحرام کی نسبت سے مرکزی جلوس مہندی شہزادہ علی قاسم برآمد، سینکڑوں ماتم دار امام حسین علیہ السلام کو سینا کوبی کرنذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں

0

پنڈی بھٹیاں ،06 اگست (اے پی پی ): ساتویں محرم الحرام کی نسبت سے مرکزی جلوس مہندی شہزادہ علی قاسم ، مرکزی امام بارگاہ قصر آل عمران سے برآمد ہوا۔جلوس میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد بھی زینب سلام اللہ علیہا کو پرسہ  دے رہی ہیں جبکہ سینکڑوں ماتم دار امام حسین علیہ السلام کو سینا کوبی کرنذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ جلوس اپنے مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا رات دس بجے امام بارگاہ چوک سراجاں میں اختتام پذیر ہوگا۔

 جلوس کے راستوں  پر  سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے  گئے ہیں، پولیس اور والنٹیر  فورس کے نوجوان مومنین حضرات کو چیکنگ کے بعد جلوس میں آنے کی اجازت دے رہے ہیں جبکہ جلوس کے اطراف کو خاردار تاروں سے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔