چنیوٹ؛ سات محرم الحرام کی مناسبت سے ضلع بھر میں 31جلوس،72مجالس کا انعقاد

26

چنیوٹ،06 اگست(اے پی پی ): سات محرم الحرام  کی مناسبت سے  ضلع بھر  میں 31جلوس،72مجالس کا انعقاد کیا گیا۔چنیوٹ پولیس کی جانب سے مجالس،جلوسوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا، پولیس کے سات سو سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،حساس علاقوں میں ایلیٹ ٹیمیں گشت کررہی ہیں۔سرویلنس وہیکلز،سی سی ٹی وی کیمروں،کنٹرول روم کے ذریعے مجالس،جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدالرحمن نے چنیوٹ شہر کے علاقہ سے برآمد ہونے والے کیٹیگری اے کے جلوس کا دورہ  کیا۔انہوں  نے دورہ  کے دوران سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی،سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں  نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ ہوکرمجالس،جلوسوں کے اختتام تک اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او اسدالرحمن نے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مجالس،جلوسوں پر ایس او پیز کے مطابق فور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔جلوسوں،مجالس میں شریک ہونے والے افراد کو انٹری پوائنٹس سے باقاعدہ تلاشی کے بعد شامل ہونے دیاجائے۔

ڈی پی او نے چھت ڈیوٹی،جلوس کے فرنٹ بیک پر ڈیوٹی،حساس پوائنٹس پر ڈیوٹی کی چیکنگ کی ہدایات دیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود افسران و جوانوں کو معیاری کھانا بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر مہیا جائے۔