کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل، پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن اٹھالیا

17

برمنگھم،04اگست  (اے پی پی):کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109+ ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا۔ نوح دستگیرنے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔نوح دستگیر بٹ کی اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن کی لفٹس کامن ویلتھ گیمز کی 109+ ویٹ کیٹیگری کی ریکارڈ لفٹس ہیں۔بھارت،آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست، نیوزی لینڈ کا سلور میڈل جبکہ بھارت کے گردیپ سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔