کوئٹہ؛ ساتویں محرم کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزا سے برآمد، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

2

کوئٹہ،06 اگست (اے پی پی):ساتویں محرم کا جلوس ناصر العزءامام بارگاہ سے برآمد ہوا، جلوس اپنے روایتی راستوں میکانگی روڈ سے شروع ہوا، پرنس روڈ، آرٹ سکول روڈ، آرچر روڈ، لیاقت بازار روڈ سے ہوتا ہوا ہزارہ امام بارگاہ کلاں پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس مین نوحہ پڑھتے ہوئے سوگواروں نے عالم اور ذوالجناح کو اٹھایا ہوا تھا جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ جلوس کے روٹ پر پولیس، فرنٹیئر کور اور انسداد دہشت گردی فورس کے دستے تعینات تھے۔

 جلوس کی سیکورٹی کے کیلئے پولیس ایف سی اور انسداد دہشت گردی فورس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام سڑکیں، گلیاں اور دکانیں اور راستے سیل کر دیے گئے تھے  اور کوئٹہ شہر میں موبائل نیٹ ورک مکمل طور پر بند کیا گیا تھا۔