گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے پہلے 4 روزہ کیرئیر فیسٹ کا آغاز

2

گلگت ۔15اگست  (اے پی پی):گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے پہلے  4 روزہ کیرئیر فیسٹ 2022 کا آغاز ہوگیا۔ اس کیرئر فیسٹ  کے پہلے روز ملک بھر سے تشریف لانے والے میں مختلف پیشوں سے وابستہ نامور شخصیات نے  طلباء و طالبات کو اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی اور کامیاب زندگی گزارنے کے گر بتائے۔کیرئیر فیسٹ 2022 میں  پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیوں سمت پاکستان آ رمی،پاکستان نیوی،پاکستان ائیر فورس،پاک رینجرز،گلگت بلتستان سکاؤٹس،گلگت بلتستان پولیس کے علاؤہ کئی  نامور اداروں، تنظمیوں اور کمپنیوں نے اپنے  اپنے سٹالز بھی لگائے تھے۔اس کیریئر فسٹ میں گلگت بلتستان بھر سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز پر سجے اشیاء کے بارے میں جاننے کے منتظمین سے سوالات بھی کئے۔