ہم اگر اپنے آپ کو سنوار لیں تو ہماراملک ہمیشہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی پر گامزن رہےگا؛معروف ماہرتعلیم میڈم ثروت حسن

3

اوکاڑہ،14اگست (اے پی پی ): معروف ماہرتعلیم میڈم ثروت حسن نے کہا ہے کہ ہر شخص انفرادی طور پر یہ سوچ لے کہ ہم نے اپنا کام ٹھیک کرنا ہے تو کبھی ایسا نہیں ہو سکتاکہ ہمارا ملک ترقی نہ کرے۔

 ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کی 75 جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ضلعی حکومت خصوصاً ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایات اور تمام سٹاف کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو بھی سراہا جنھوں نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور کامیابیاں حاصل کیں۔