آزادی کی قدرو قیمت ان اقوام سے پوچھو جو اس عظیم نعمت سے محروم ہیں؛ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ

11

گلگت،14 اگست(اے پی پی): وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدرو قیمت ان اقوام سے پوچھو جو اس عظیم نعمت سے محروم ہیں ۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے   یوم آزادی  کے موقع پر سینٹرل پریس کلب گلگت میں منعقد ہ تقریب سے  خطاب میں کیا۔ فتح اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ  60 کی دہائی میں پاکستان کی ترقی بےمثال تھی مگر آج وطن عزیز انتہائی برے دور سے گزر رہا ہے ،معاشی حالات انتہائی خراب ہے، ہم سب نے ملکر اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سوچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے لازوال قربانیوں کے بعد پاکستان جیسی عظیم نعمت کو حاصل کیا اور اب اس کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام کے لیے سب نے ملکر کام کرنا ہے۔

تقریب میں  پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر رہنما ریاض  احمد، سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان مومن جان اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد اس تقریب میں شریک ہوئی ۔اس موقع پر پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔