اسلام آباد،23اگست (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاو نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو مذاق بنا دیا ہے، پی ٹی آئی والے ایک طرف اسمبلیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور دوسری طرف ضمنی انتخابات میں بھی حصہ بھی لے رہے ہیں ایسا کرنے سے قومی پیسہ ضائع کریں گے۔