ملتان، 22اگست(اے پی پی):گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں زیر قیادت پرنسپل جناب پروفیسر عنایت علی قریشی کے انسداد ڈینگی ہفتہ وار مہم کا آغاز کیا گیا ہے،اس مہم کے تحت ایک سیمنار منعقد کیا گیا اس سیمنار میں سکول کے بچوں اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔اساتذہ کرام میں جناب کامران اسلم ،رانا دلشاد ،محمدذیشان، محمد صادق نے ڈینگی مچھر کی پیدائش اور اس کے پھیلاؤ اور اس کی بیماری اور اس کی روک تھام کے بارے میں آگاہ کیا۔
انسداد ڈینگی مہم کے تحت واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی واک کے دوران پروفیسر عنایت علی قریشی نے ڈینگی ایس او پیز بارے آگاہ کیا اور ان ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی۔