اوکاڑہ،11اگست (اے پی پی ): پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے سلسلہ میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں ایک روزہ دستکاری نمائش منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب میں مینجر صنعت زار ذوالفقار علی ناز نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے آزادی کے دن کو انتہائی جوش وخروش سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں ٹیوٹا کے زیر انتظام پانچ سے زائد کورسز کروائے جارہے ہیں، اس کے علاوہ دس دیگر کورسز میں بھی طالبات کی بڑی تعداد نے داخلہ لے رکھا ہے۔
اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی رہنما پی ٹی آئی چودھری سلیم صادق اور مہمانان اعزاز ممبران ایڈوائزری کمیٹی مس صائمہ رشیدایڈووکیٹ،مسز نسرین آفتاب جنیداحمد نے تقریب سے خطاب کیا۔ بعد ازاں چودھری سلیم صادق ،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے دستکاری نمائش کاافتتاح کیا اور جش آزادی کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر محمدعارف، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسرمس مدیحہ گیلانی،سماجی تنظیم ماڈا کے صدر محمد مظہررشیدچودھری اور ادارہ کے اسسٹنٹ محمدعباس بھی موجود تھے۔











