اوکاڑہ،22اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پیر کو یہاں ٹائر مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناکارہ ٹائروں کو تلف کرنے کے سلسلہ میں شریڈنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں میں انسداد ڈینگی اقدامات پر مبنی بروشرز بھی تقسیم کئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال ،اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔