اوکاڑہ؛ کیتھولک چرچ میں انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ دعائیہ تقریب منعقد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال کی شرکت

7

اوکاڑہ،28اگست(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال کی کیتھولک چرچ میں انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ ہونےو الی دعائیہ تقریب میں شرکت ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے شرکاء تقریب میں انسداد ڈینگی اقدامات پر مبنی بروشرز بھی تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کسی ایک ادارے یا فرد کی ذمہ داری نہیں ہے یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے جس کو ہم نے ہر صورت نبھانا ہے، انسداد ڈینگی اقدامات میں سب سے اولین اہمیت کاکام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نہ صرف خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں بلکہ اپنے گلی محلوں میں بھی اس کا پرچار کریں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے دنوں میں جہاں صفائی ستھرائی کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے وہیں پر اپنے گھروں دفاتر،عبادت گاہوں گلی، محلوں کو صاف اور خشک رکھنا ہے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو ۔

 بعد ازاں پاکستا ن کی ترقی و خوشحالی ،قدرت آفات سے بچاؤ ،خصوصاََ ڈینگی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انوش ڈینیئل،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔