اوکاڑہ؛ یوم آزادی کی مناسبت سےجوڈو کراٹے کے مقابلوںکا انعقاد، پاکستان کو دنیا میں معتبر اور سر بلند کرنے کے لئے کھلاڑی محنت کریں؛ ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ

10

اوکاڑہ،12اگست (اے پی پی): سنٹر آف ایکسیلینسی مارشل آرٹس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام  جمعہ کو یہاں جوڈو کراٹے  کے  مقابلوں  کا انعقاد کیا گیا ۔

اس  موقع پر ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ جشن آزادی کی خوشیوں کو منانے کے لئے ضلع کے تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے وابستہ تنظیموں کی جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کرنا انتہائی خوش آئند ہے ،پاکستان کی قدر و اہمیت سب سے افضل و اولین ہے پاکستان نے  ہمیں دنیا میں پہچان دی اور ہمیں فخر سے جینے کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی برادری میں معتبر اور سر بلند کرنے کے لئے کھلاڑی محنت کریں اور وطن عزیز کے لئے عزت اور وقار کا باعث بنیں ، ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔

 ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ  نے کہا کہ پاکستان کا سنہرا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے یہ نوجوان اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں، محنت کریں اور  اپنے لئے اپنے خاندان اور اس ملک کے لئے عزت اور وقار کمائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مستقبل قریب میں کھلاڑیو ں کے لئے مزید بہتر تربیتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے  ۔

 جوڈو کراٹے چیمپئن شپ میں 28کلو گرام گرلز،28کلو گرام بوائز،26کلو گرام ،32کلو گرام ،38کلو گرام ،44کلو گرام ،50کلو گرام ،56کلو گرام ،62کلو گرام کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ،فاطمہ نعیم گولڈ میڈل،خدیجہ انور سلور میڈل،ماہیر گولڈ میڈل ،مریم سلو میڈل،محمد بن نعیم گولڈ میڈل ،عبداللہ انس سلور میڈل،ابراہیم گولڈ میڈل ،ریحان سلور میڈل،غلام فرید گولڈ میڈل،خضر سلور میڈل ،سمیع اللہ گولڈ میڈل ،محمد عبداللہ سلور میڈل،عثمان گولڈ میڈل ،عبد الرحمان سلور میڈل،اسامہ گولڈ میڈل ،شجاع سلور میڈل،احمد خان گولڈ میڈل اور حذیفہ نے سلور میڈل حاصل کیا ۔

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال ،صدر ماڈا محمد مظہر رشید چوہدری اور اظہر شیخ نے بھی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعاقات تقسیم کئے ۔

 ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے جشن آزادی کی مناسبت سے بہترین مقابلہ جات منعقد کروانے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میاں نثار الحق ،ماسٹر نعیم اختر بلیک بیلٹ ،محمد وسیم طارق بلیک بیلٹ اور شیر جنگ خان بلیک بیلٹ کو شاباش دی ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسیلینسی کے ماسٹرز نعیم اختر بلیک بیلٹ ،محمد وسیم طارق بلیک بیلٹ ،شاہد عتیق بلیک بیلٹ ،ندیم ثاقب بلیک بیلٹ ،امجد بھٹی بلیک بیلٹ ،شیخ بلال بلیک بیلٹ ،شاہد رفیق بیلٹ بیلٹ اور شیر جنگ خان بیلک بیلٹ کو سو ونیئر بھی پیش کئے ۔

 ڈی سی  زاہد پرویز وڑائچ نے 14اگست کی مناسبت سے جوڈو کراٹے سنٹر آف ایکسی لینسی کے طالبعلموں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جمنیزم میں پودا بھی لگایا اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی ۔