اوکاڑہ،24اگست(اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ ) چودھری طاہر امین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چودھری طاہر امین نے بانڈڈ اینڈچائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچودھری طاہر امین نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں، فیکٹری ورکروں،ہوٹلوں، ورکشاپوں اور دیگر مقامات پر چائلڈ لیبر کے افسران اور فیلڈ عملہ اقدامات کریں، مزدوروں کو ان کی مزدوری کا طے شدہ معاوضہ ہر صورت ملنا چاہیے اور اس سلسلہ میں جو حکومت نے جو احکامات جاری کئے ہوئے ہیں اس پر سو فیصد عملد آمد کیا جائے اور مزدوروں کے لئے کم سے کم طے شدہ معاوضہ سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم، صحت، پیشہ ورانہ تربیت کی سہولیات مہیا کرکے انہیں قومی دھارے میں لانے سے ترقی کے ثمرات حاصل ہو سکتے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چودھری طاہر امین نے بھٹہ مالکان کو فیکٹری ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروانے کی ہدایت کی، بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈزجاری کیے جا سکیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نورالامین نے اجلاس کو بتایا کہ بانڈڈ لیبر کے حوالہ سے ایک درخواست موصول جس پر مکمل کارروائی کر کے رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نورالامین،صدر بھٹہ مالکان انجینئر سلمان اظہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی سید قیصر عباس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شوکت علی ساقی،سوشل ویلفیئر آفیسر ابرار علی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی عمران رشید،جرنلسٹ/سماجی تنظیم’ ماڈا‘ کے صدر محمد مظہررشید چودھری، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے عبدالغفور،محمد عدنان لقمان ڈی او چائلڈ پروٹیکشن بیوروسمیت محکمہ تعلیم ، محکمہ پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔