اوکاڑہ،24اگست(اے پی پی ):ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ناصر وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ انوش ڈینیئل کی زیر قیادت انسداد ڈینگی آگاہی واک ہوئی جس میں یونین کونسلز کے سیکر یٹریز سمیت پرانی کچہری اوکاڑہ کے افسران اور دفاتر کے عملہ نے شرکت کی۔
واک کے شرکاء نے فیصل آباد روڈ اور کالج روڈ سے جامعہ مسجد پرانی کچہری تک واک کی اور لوگوں میں انسداد ڈینگی آگاہی بروشر اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ناصر وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ انوش ڈینیئل نے شرکارء واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسات کے ان دنوں میں انسداد ڈینگی کے لئے احتیاط سب سے موثر حکمت عملی ہے ہمیں خود بھی اپنے خاندانوں اور اپنے لوگوں کو ڈینگی وائرس سے بچانا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عملد ر آمد کو یقینی بنا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر شخص ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرے اور ڈینگی کے لئے حکومتی کاوشوں میں معاونت فراہم کرے۔