اوکاڑہ: بین الاقوامی مذہبی اسکالر سیدہ خانم طیبہ بخاری کی آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف آمد، ممبرصوبائی اسمبلی سید صمصام علی شاہ بخاری سے مذھبی رواداری اورحضرت امام حسین کی شہادت پر اظہار خیال۔

10

اوکاڑہ،15اگست (اے پی پی): بین الاقوامی مذھبی اسکالر سیدہ خانم طیبہ بخاری نے کہا ہے کہ شہادت حضرت امام حسین ہمیں زندگی گذارنے کا درس دیتی ہے یزید کے سامنے کلمہ حق کہنے کا سبق ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف میں آمد پر ممبر صوبائی اسمبلی سید صمصام علی شاہ بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہادت حسین مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اورشہادت حسین سے قیامت تک دین زندہ رہےگا انہوں نے کہا کہ ملک میں مذھبی رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔ممبرصوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیرسید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ یوم عاشور پر علمائے کرام نے سابقہ روایات کے مطابق اس دفعہ بھی  مذھبی رواداری کا درس دیا اور یوم عاشور بہت ہی باوقار اور بھائی چارے سے اختتام پذیر ہوا۔ سید صمصام علی شاہ بخاری نے تمام مذھبی رہنماؤں کے کردار کی تعریف کی۔