اوکاڑہ،30اگست(اے پی پی ):جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ملازمین نے 300 افراد کے لئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خوردونوش، کمبل، کپڑے، صابن، پینے کا پانی و دیگر اہم اشیاءضروریہ کو دوٹرکوں اور مختلف گاڑیوں کے ذریعے راجن پور پہنچا دیا ہے اور یونیورسٹی ملازمین کی طرف سے مزید سامان کی ترسیلات جاری رہیں گی۔