تھانہ چورستہ میاں خان پولیس کی کاروائی پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،11موٹرسائیکل و قیمتی اشیابرآمد

18

رینالہ خورد،25اگست(اےپی پی):آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ کے احکامات پرتھانہ چورستہ میاں خان کے ایس ایچ او منظرالحق شاہجہان نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے کارندوں رضوان علی عامر علی محمد خان محمد صفدرکوگرفتارکرکے ان سے مختلف اضلاع کے تھانوں میں کی گئی وارداتوں میں لوٹی گئی 12موٹرسائیکلیں 16عددموٹر سائیکلوں کی چیسزاور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیاہے،ملزمان مختلف اضلاع کے تھانوں میں درجنوں وارداتوں میں مطلوب اوراشتہاری تھے۔