جلالپورپیروالا؛ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی ریلی نکالی   گئی

25

 

جلالپورپیروالا، 23 اگست  (اے پی  پی ): محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے منگل کو یہاں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔مقررین نے لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ مسرت بی بی کا کہنا تھا کوئی بھی وبا ہو اس کا مقابلہ اتحادی طاقت سے کیا جاسکتا ہے ،میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈینگی سے بچنے کے لیے نہ صرف احتیاطی تدابیر اختیار کریں بلکہ اس مہم میں بھر پور حصہ لیکر دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیں ۔تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد حیات قریشی، ملک محمد اعظم،محمد اسلم نے بھی خطاب کیا ۔

بعد ازاں محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام دفتر اے ڈی ایل جی سے نادرا چوک تک ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم کے لیے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا ۔