جلالپورپیروالا،24 اگست (اے پی پی ): زرعی یونیورسٹی ملتان کیجانب سے کپاس کی صاف چنائی اور بہتر پیداوار کے حصول کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس میں ہونیورسٹی کی طالبات نے صاف کپاس چنائی کا عملی مظاہرہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فی میل لیبر کو آگاہی بھی دی
زرعی یونیورسٹی ملتان کیجانب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے تجرباتی فارم جلالپور میں کپاس کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچائو اور کپاس کی صاف چنائی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی اس دوران یونیورسٹی کی طالبات نے کپاس کی صاف چنائی کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ چنائی والی فی میل لیبر کو آگاہی بھی دی۔
تربیتی ورکشاپ میں زرعی ماہرین کا کہنا تھا کہ کپاس کی صاف چنائی کرکے کاٹن برآمدات کی طلب میں خاطرخواہ اضافہ کےساتھ کاشتکارزائد منافع بھی کماسکتے ہیں جس سے نہ صرف کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔
تربیتی ورکشاپ میں جامعہ کے طلباء طالبات سمیت کاشتکاروں اور کپاس کی چنائی کرنے والی فی میل لیبر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔