جلالپور پیروالہ؛ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی میں ڈینگی کی حوالے سے اجلاس ، آگاہی واک بھی کی گئی

2

جلالپور پیروالہ،24 اگست  (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی میں ڈینگی کی حوالے سے اجلاس  کا انعقاد کیا گیا اور آگاہی واک کی گئی، آگاہی واک میونسپل کمیٹی   سے شروع ہو کر اللہ والا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔اجلاس   میں   چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، محکمہ صحت،ریسکیو 1122، محکمہ زراعت،  محکمہ لائیوسٹاک،  محکمہ تعلیم اور میونسپل انتظامیہ سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس  میں ڈینگی پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام اداروں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز کے مطابق حکمت عملی تیار کی گئی۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جلالپور طارق محمود نے تمام اداروں کی جانب سے ڈینگی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے شہری ڈینگی کی افزائش نہ ہونے دیں، گھروں اور محلوں میں صاف پانی اکھٹا نہ ہونے دیا جائے۔