جیکب آباد،25 اگست(اے پی پی): جیکب آباد میں شدید بارشوں کے باعث تحصیل گڑھی خیرو کے چنڈ شاخ،الن شاخ،اور تحصیل ٹھل کے نصیر اور موسی اللہ آباد نہروں،مبارکپور،ہزاری نہر کو 30 سے 50 فٹ چوڑے شگاف پڑ گئے جس کے باعث کئی دیہات ڈوب گئے ہیں اور مکین گھروں سے نکل کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں،انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف کیمپ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔