جیکب آباد،یکم اگست(اے پی پی): محرالحرام کے دوران امن امان کو قائم رکھنے کے لیے ایس ایس جیکب آباد کے احکامات پر پولیس اور شہباز ایئرفورس کے جوانوں نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ میں سب ڈویژن سٹی اور سب ڈویزن صدر کے افسران و جوانوں اور شہباز ایئربیس کے جوانوں نے شرکت کی، فلیگ مارچ کا آغاز 15 مددگار بیس سے ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں قاٸداعظم روڈ، فیضان مدینہ روڈ، ڈپٹی کمشنر روڈ،ٹاور، شکارپور روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا 15 مددگار بیس پر اختتام پذیر ہوا۔
ترجمان جیکب آباد پولیس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس اور شرپسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع جیکب آباد کی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔