ملتان،25 اگست 2022 (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی ویک بھرپور انداز میں جاری ہے۔ضلع بھر میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے گھروں اور کمرشل مقامات پر چیکنگ شروع کر دی ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر نجی و کمرشل پراپرٹی سیل کی جائے اور صفائی کے مؤثر انتظامات نہ کرنے پر وارننگ نوٹس جاری کئے جائیں اور کہا کہ حکومت پنجاب کے ڈینگی پورٹل پر موصول شکایات کا سو فی صد ازالہ ٹارگٹ ہے،انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا موسم میں بدلاؤ کے باعث ڈینگی کا خطرہ سر اٹھا رہا ہے اور کہا کہ ضلعی محکموں و سول سوسائٹی کو ڈینگی مہم میں شامل کیا جارہا ہے اورڈینگی ویک کے دوران بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی اور کہا ڈینگی لاروا کے مقامات پر فوری سوئپنگ کرائی جائے گی۔