حیدرآباد،24 اگست (اے پی پی):ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کے افسران و جوان دیہی علاقوں کیجانب سے بارش کے پانی میں گھرے لوگوں کو کھانے اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور انکی ہر ممکن مدد کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔
گزشتہ روز سے جاری بارش سے حیدرآباد کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے ہیں اور شہری انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ لوگوں کی امداد اور پانی کی نکاسی کیلئے مصروف عمل ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں خود کو محفوظ رکھیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت فوری پولیس اور انتظامیہ سے رابطہ کریں۔