خیرپور؛ ڈی آئی جی جاوید سونھارو کا صحرائی سرحدعلاقے کا دورہ،ازسرِنو تزئین و آرائش کی گئی پولیس بلڈنگ کا افتتاح کیا

7

سکھر،17اگست(اے پی پی): ڈی آئی جی پولیس جاوید سونھارو جسکانی نے ضلع خیرپور کے صحراء میں سرحدی حدود کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ازسرِنو تزئین و آرائش کی گئی قادن والی پولیس بلڈنگ کا افتتاح کیا۔  ڈی آئی جی نے پولیس بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔پولیس کے جوانوں سے ملاقات کے ساتھ علاقے میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لئے تعینات اسٹاف کو ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈی آئی جی پولیس جاوید سونھارو جسکانی نے کہا کہ قادن والی پولیس بلڈنگ سے مقامی افراد کو فوری انصاف، دور دراز علاقوں میں جانے کے بجائے اپنے ہی علاقے میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ قادن والی پولیس بلڈنگ کو ازسرِنو فعال بناکر کمپیوٹرسسٹم، وائرلیس سسٹم،پولیس اسٹاف کیلئے میس، ڈائننگ روم، اچھی رہائش، فوری طبی امداد کا سامان و ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قادن والی پولیس بلڈنگ کے آپریشنل ہونے سے سندھ پولیس کے جوان عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سرحدی صحراء علاقوں پر بھی نظر رکھیں ۔

 تقریب میں علاقے کی معزز شخصیت اسد حمزہ، ایس ایچ او سوراھ و دیگر  بھی موجود تھے۔