رحیم یار خان،16 اگست (اے پی پی): ریسکیو ایمبولینس میں بچی کی پیدائش ،زچہ بچہ دونوں کی حالت بہتر ،لواحقین کی طرف سے ریسکیورز کو خراج تحسین، ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق آباد کے قریبی گاؤں بہودی پور ماچھیا ں سے عورت کو ڈلیوری کی غرض سے ہسپتال شفٹ کر نے کے پیش نظر کال موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122کی گاڑی بروقت پہنچ گئی اور خاتون کو ہسپتال شفٹ کیا جارہا تھا کہ خاتون کی حالات زیادہ خراب ہو گئی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے تکلیف زیادہ ہونے کی وجہ سے راستہ میں ایمبولینس روک کر ڈلیوری کروادی ، زچہ اور بچہ کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی زچہ اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ریسکیو اہلکاروں کے بر وقت ریسپونس اور سہولت مہیا کرنے پر لواحقین خوشی سے سر شار ‘ریسکیو زچہ اور بچہ کو مزید چیک اپ کے لیے سول ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے ۔