رینالہ خورد؛ آر پی او ساہیوال طیب حفیظ کا تھانہ صدر کا دورہ،غفلت لاپرواہی برتنے پر 3 پولیس افسران معطل

22

رینالہ خورد،25اگست(اےپی پی):  آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے تھانہ صدر رینالہ کا رات سپرائز دورہ کیا اور غفلت لاپرواہی برتنے پر 3 پولیس افسران معطل کر دیئے ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عوام کی خدمت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جو کوئی اس سے غفلت لاپرواہی کا مرتکب ہوگاوہ سید ھا گھرجائے ۔

 آرپی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے تھانہ کاریکارڈ اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کی اورزیرتفتیش مقدمات کا بغور جائزہ لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق غفلت لاپرواہی پر سب انسپکٹر منظور احمد، اے ایس آئی محمد اسلم اور اے ایس آئی مرزا امانت کو معطل کردیا گیا ہے۔