سکھر؛دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار، بیراج عام ٹریفک کے لئے بند

8

سکھر،04اگست(اے پی پی):دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، سکھر بیراج انتظامیہ نے سکھر بیراج روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے، جب کہ بیراج کنٹرول روم 7 کے انچارج نے بھی 8 اگست سے پانی کا بہاؤبڑھنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایس پی سکھر نے تحریری مراسلہ جاری کرکے آگاہ کیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد پانی کا دباؤبڑھ گیا ہے اور سکھر بیراج سے عام ٹریفک بھی آسانی سے چل رہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اپنے کام میں مشکلات کا سامنا ہے، ایسے خطوط سامنے آنے کے بعد سکھر انتظامیہ نے فوری طور پر سکھر بیراج روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔