سکھر،30اگست(اے پی پی):شہید دودو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری جمیل سومرو اور سکھر ڈویژن کے سینئرنائب صدر بلال آفتاب سومرو کی جان سے سیلاب متاثرین کے80 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔راشن سکھر اور خیرپور کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے بے گھر لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر جمیل سومرو اور بلال آفتاب سومرو کا کہنا تھا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں شہید دودو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کے ساتھ ہے اور کسی قیمت پر ہم ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت دل کھول کر امدادی کاموں میں حصہ لینے کا ہے،علاوہ ازیں شہید دوو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین علی محمد سومرو کی ہدایت سے سندھ کے تمام اضلاع میں تنظیم کی جانب سے ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔